لاہور(خبر نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصو صی رانا محمد ارشد نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ ن کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مسلم لیگی کارکنوں سے کہا کہ حکومت نے صوبہ میں عوامی فلاح و بہبود کے متعدد تاریخی اور دور رس نتائج کے حامل اقدامات کر کے ترقی کی راہیں ہموار کر دی ہیں۔پنجاب اسمبلی میں اس حوالے سے تاریخ ساز قانون سازی عمل میں لائی گئی جس کی ملک کے کسی اور صوبے میں مثال نہیں ملتی۔ اگلے سال صوبہ بھر میں ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈسٹرکٹ اتھارٹیز کام کا آغاز کر دیں گی جس سے نچلی سطح پر مقامی حکومتوں کے ذریعے مسائل کے حل میں بے حد مدد ملے گی۔