سی پیک، 100سے زائد ممالک، تنظیموں نے منصوبے میں دلچسپی لی: چینی رپورٹ

بیجنگ (آئی این پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ 2016ء میں چین کی عظیم الشان کامیابیوں کا اہم حصہ ہے جو چین کے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کا ایک عظیم اور اہم منصوبہ ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ منصو بہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ دنیا بھر کے 100 سے زیادہ ممالک اور عالمی تنظیموں نے اس منصوبے کی حمایت کی یا اس میں حصہ لینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ چین نے ان میں سے 40 سے زیادہ ممالک کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چینی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونیوالی تازہ رپورٹ میں کیا گیا۔ عالمی ترقی میں سست روی اور عالمی مالیاتی مارکیٹ میں مندی جیسے چیلنجوں کے باوجود چین نے 2016ءمیں بنیادی اصلاحات کی ہیں اور اس نے عالمی سطح پر تیزی سے اپنے اثرورسوخ میں اضافہ کیا۔ چینی سرمایہ مارکیٹ میں مدوجزر جو 2016ءکے آغاز میں نظر آرہا تھا،خیال کیا جا رہا تھا کہ اسکے باعث یہ سال سخت ثابت ہوگا تاہم اس آغاز کے باوجود سال کے اختتام پر چینی معیشت اپنی ٹھوس بنیادوں پر قائم ہے اور حکومت نے سالانہ پیداوار کا جو ہدف مقرر کیا تھا وہ حاصل کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین نے غربت کے خاتمے کیلئے بھی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس سال چینی حکومت ایک کروڑ افراد کو غربت سے نجات دلانے کیلئے اپنے اہداف پر کام کررہی ہے۔
چینی رپورٹ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...