اسلام آباد : بجلی کا گردشی قرضہ 660 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

Jan 02, 2017

اسلام آباد (آن لائن) بجلی کا گردشی قرضہ 660 ارب روپے سے بڑھ گیا ۔ ملک کو بجلی کی پیداوار میں 6 ہزار میگاواٹ کی کمی کا سامنا ، فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث نجی پاور پلانٹس اور آئل کمپنیوں کو ادائیگیاں نہیں ہورہیں جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کا گردشی قرضہ 660 ارب روپے سے بجلی تجاوز کرگیا ہے۔ پاور پلانٹس اور آئل کمپنیوں کو ادائیگیاں نہ ہونے سے بجلی بنانے والی کمپنیوں نے بجلی پیدا کرنے سے بھی معذرت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے پیسے ادا کردئیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق کمپنیوں نے وزارت خزانہ کو ایک خط بھی لکھا ہے کہ ہمیں آسان اقساط پر قرض دیئے جائیں تاکہ بحران کو کم کیا جاسکے۔ دوسری جانب نہروں کی بھل صفائی کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار بھی خاصی کمی ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سنگین صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بجلی بنانے والی کمپنیوں کو ادائیگیاں نہ کی گئیں اور انہوں نے بجلی بنانی بند کر دی تو پھر ملک میں 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع ہوجائیگی جس پر جلد قابو پانا ممکن نہیں ہوگا۔
گردشی قرضہ

مزیدخبریں