کیپٹن کرنل شیر شہید نشان حیدر کا 47 واں یوم پیدائش منایا گیا

Jan 02, 2017

جہانیاں(آن لائن) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا47واں یوم پیدائش عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ مختلف تقریبات میں کرنل شیر خان شہید کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ انہوں نے 1999ءمیںبھارت کے خلاف کرگل میں معرکے میںاپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔
کرنل شیر خان شہید

مزیدخبریں