اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ویب سائٹ پر چیف جسٹس، صدر ممنون اور وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ جعلی تصویر جاری کرنے والے رےسکےو سروس پنجاب حکومت کے دو اہلکاروں کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔ گزشتہ روز ملزمان کو ایف آئی اے کے تفتیشی افسر عادل ملک نے اسلام آباد میں سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، ملزمان سے ان کا لیپ ٹاپ ابھی برآمد کرنا باقی ہے۔ سینئر سول جج نے ایف آئی اے کی استدعا قبول کرتے ہوئے ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ملزمان عدنان اور ماجد نے بتایا کہ ان کا تعلق ملتان سے ہے اور وہ سرکاری ملازم ہیں، تصویر فیس بک سے لے کر اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کی۔ ملزمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایف آئی اے کا نوٹس ملنے پر ملتان سے ادارے کی مدد کرنے آئے تھے مگر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
جعلی تصویر ملزمان