ہم میں اچھائیاں برائیاں دونوں ہیں، متحدہ سمیت کوئی فرشتوں کی جماعت نہیں: فاروق ستار

کراجی (نیٹ نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 4 ہزار کارکنوں کو پارٹی سے نکالا۔ الیکشن میں کسی ورکر کو ٹھپے لگانے کا نہیں کہا۔ ایم کیو ایم میں اچھائیاں اور برائیاں دونوں ہیں۔ متحدہ سمیت کوئی بھی جماعت فرشتوں کی نہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے ہمیشہ احتساب کا نظام قائم کیا۔ ایم کیو ایم میرے نام پر رجسٹرڈ پتنگ متحدہ اور عوام کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 ماہ میں ایم کیو ایم کے 17 کارکن ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے، انفرادی طور پر کسی نے ٹارگٹ کلنگ کی وہ غلط ہے جبکہ انفرادی عمل کو ایم کیو ایم پر نہیں ڈالنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے، کراچی میں جرائم کا مستقل خاتمہ ہونا چاہئے جس کیلئے پولیس کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنا ہوگا۔
فاروق ستار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...