عمران خان کے الیکشن کمیشن کے بارے میں تحفظات پر افسوس ہے: امیر مقام

پشاور(آئی این پی)وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاست کیلئے سی پیک منصوبے کو متنازعہ بنا رہی ہے ‘ اداروں کو بدنام کرنے والا قومی مجرم ہوتا ہے ‘ سڑکوں پر احتجاج سے کچھ ملتا تو تحریک انصاف حاصل کر لیتی ‘ فاٹا ریفارمز موجودہ حکومت کا انقلابی اقدام ہے ۔ وہ اتوار کو میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے ‘ تحریک انصاف سیاست کیلئے سی پیک کو متنازعہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اداروں کی مضبوطی میں سب کی فلاح ہے، عمران خان کے الیکشن کمیشن کے بارے میں تحفظات پر افسوس ہے ۔ امیر مقام نے کہا کہ دیر آمد درست آید ‘ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بھی سی پیک کو تسلیم کر لیا ہے۔ آصف زرداری کو پارلیمنٹ میں خوش آمدید کہیں گے۔ امیر مقام نے کہا کہ سراج الحق خیبر بنک سکینڈل سے متعلق اپنے وزیر سے بھی پوچھیں۔
امیر مقام

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...