لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی انجمن خدام الدین کے امیرمولانا محمد اجمل قادری نے کہاکہ ملک میں حقیقی تبدیلی حضورؐ کے نظام سے آئے گی اسی نظام کے نفاذ سے عوام کے مسائل بھی حل ہوں گے اور ملک ترقی بھی کرے گا، نظام مصطفیؐ کے نفاذ کیلئے علماء پر امن جدوجہد میں مصروف عمل ہیں، برما، حلب اور کشمیر اور دیگر ممالک میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم نے چنگیزیت کی تاریخ رقم کر دی ہے، اقوام متحدہ اور آئی سی اور اسلامی ممالک کے سربراہان برما، حلب سمیت دیگر ممالک میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں۔
برما، حلب، کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم سے چنگیزیت کی یادتازہ ہو گئی: اجمل قادری
Jan 02, 2017