ریو ڈی جنیرو(سپورٹس ڈیسک)رواں سال جون میں برازیل اور ارجنٹائن کے درمیان دوستانہ فٹ بال میچ میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ایک لاکھ شائقین کی گنجائش رکھنے والے گرائونڈ میں میزبان آسٹریلیا بھی دونوں ممالک سے برسر پیکار ہوگا۔ برازیلین فٹ بال کنفیڈریشن نے انٹر نیشنل ماریکیٹنگ کمپنی سے معاہدے کی تصدیق کر دی ہے ۔