آفتاب قرشی ویٹرن کرکٹ کپ عامر کیبلز نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) چوتھا آفتاب قرشی ویٹرن کرکٹ کپ عامر کیبلز نے جیت لیا۔ فائنل میں سخت مقابلے کے بعد گولڈن ایگلز کو دو وکٹوں سے شکست دی۔ علی گڑھ کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں گولڈن ایگلز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ تیس اوروں میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر دوسوسترہ رنز بنائے۔ محمد شہباز نے 69، اشفاق نے 38 اور راشد لطیف نے 20 رنز بنائے۔ عامر کیبلز کی جانب سے اکبر علی نے تین، احمد شہاب اور ریحان رئوف نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں عامر کیبلز نے ہدف آخری اوور میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر کے میچ جیت لیا۔ افضل شاہ نے 67، جمشید علی نے 42، شاہد انور نے 32 اور احمد شہاب نے 31 رنز بنائے، گولڈ ایگلز کی جانب سے محمد حفیظ نے تین اور رئوف وائیں نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ افضل شاہ اور احمد شہاب کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔آفتاب قرشی کے سی ای او محسن آفتاب اور پاکستان ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ نواب عاشق قریشی فائنل کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر عامر الیاس بٹ، سلمان خان میاں تصدق رسول سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اختتامی تقریب کے موقع پر ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...