ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سلیکشن کمیٹی جس کھلاڑی کو سلیکٹ کرتی وقار مسترد کردیتے :ہارون رشید

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم ہارون رشید نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سلیکشن کمیٹی جسے بھی سلیکٹ کرتی وقاریونس اسے رد کردیتے تھے، سمیع اسلم اور مختار احمد کو بھی مسترد کر دیا تھا۔ کسی کپتان نے کسی کھلاڑی کو منتخب کرنے کیلئے زور نہیں دیا،کھلاڑیوں کو پرفارمنس کی بنیاد پر ہی منتخب کیا گیا،پہلی بار بورڈ کو سلیکشن پالیسی بناکردی،ہم اوپنرز ڈھونڈ رہے تھے،خرم منظور کے پاس تجربہ تھا۔ سلیکشن کمیٹی جسے بھی سلیکٹ کرتی وقاراسے رد کردیتے تھے،وقار یونس نے سمیع اسلم اور مختار احمد کو بھی مسترد کر دیا تھا،وقاریونس نوجوان کھلاڑیوں کو ساتھ لیکرچلناچاہتے تھے،جوذمے داری دی جاتی ہے اسے بطریق احسن پوری کرتا ہوں،مجھے صفائی میں کسی سے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔ مجھے چیئرمین سمیت کسی نے کسی کی سلیکشن کا نہیں کہا،16اہم کھلاڑی نیشنل اوردیگر ممالک کی لیگزکھیلنے چلے جاتے ہیں،عامر کو 6ماہ تک ڈومیسٹک کرکٹ میں دیکھتے رہے،محمدعامرکی واپسی میں پریشانیوں کی نشاندہی کردی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...