’’تھپڑ کیس‘‘ باسط علی کو بچانے کیلئے کئی عہدیدار میدان میں آگئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق کرکٹر حامد محمود کی چیئرمین پی سی بی شہر یار خان سے ملاقات ‘باسط علی کے تھپڑ مارنے کے واقعہ کے بارے میں آگاہ کر دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ باسط علی نے معافی نہیں مانگی ۔میں نے ساری حقیقت چیئرمین کو بیان کردی ہے ۔ سارے واقعہ کے سوئی گیس کے کوچ عتیق الزمان گواہ ہیں۔شہریار کو ان سے بات کرنی چاہئے۔ میں نے ان کو بتا دیا ہے کہ ان کے کسی فیصلے سے اختلاف نہیں ہوگا۔شہر یار خان نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کی باتیں سن لی ہیں ۔ گورننگ بورڈ نے مجھے اس حوالے سے فیصلے کا اختیار دیدیا ہے ۔دونوں جھگڑے پر مٹی ڈال چکے ہیں ۔لاہور میں بورڈ کے دیگر ممبران سے بات کرنا چاہتاہوں جس کے بعد کوئی فیصلہ کرونگا۔ ذرائع کے مطابق باسط علی کو بچانے کیلئے کوششیں تیز ہو گئی ہیں ۔کئی عہدیدار ان کو بچانے کیلئے میدان میں آگئے ہیں ۔ ان کے کہنے پر ہی باسط علی نے استعفیٰ واپس لے کر ڈراپ سین کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...