لاہور (خبرنگار) نبی کریمؐ کی ولادت باسعادت اللہ تعالیٰ کا انسانیت پر احسان عظیم ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمدجمیل نے سیرت کانفرنسوں‘ سیمینارز اور جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریمؐ کی تشریف آوری سے جہالت ختم ہوئی۔ سسکتی انسانیت کو سکون نصیب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریمؐ کی آمد سے اخوت ومساوات کا نظام رائج ہوا۔ اسلام نے انسانیت کی فلاح وبہبود کا درس دیا۔ میاں محمدجمیل نے کہا کہ آج بھی ضرورت ہے کہ انسانیت سے محبت کا پیغام عام کیا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمات نبویؐ کے نتیجے میں فخر ومبایات کی بجائے خلوص وتقویٰ کو فروغ ملا۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ آج بھی ضرورت ہے کہ اطاعت مصطفیٰؐ کے ذریعے اللہ تعالیٰ ک رضا وخوشنودی حاصل کی جائے۔
نبی کریمؐ کی ولادت باسعادت اللہ تعالیٰ کا انسانیت پر احسان عظیم ہے: میاں جمیل
Jan 02, 2017