آسٹریلیا سڈنی ٹیسٹ میں 2 اسپنرز کھلائے گا

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم سڈنی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں تبدیلی کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے،آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ میں دو اسپنرز ایشٹن ایگار اور اسٹیو او کیف کو شامل کیا ہے۔کوچ ڈیرن لی مین تین میں سے دو اسپنرز کھلانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور اس کی جگہ جیکسن برڈ کو اپنی جگہ خالی کرنی پڑ سکتی ہے۔دو اسپنرز کھلانے کی بڑی وجہ سڈنی کی وکٹ ہے جو اسپنرز کیلئے سازگار ہے تو ساتھ آسٹریلین ٹیم دورہ بھارت کی تیاریاں بھی کرنا چاہ رہی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے فروری سے بھارت کا دورہ کرے گی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیو ن سمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں آل راﺅنڈر ہلٹن کارٹرائیٹ اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے جبکہ سپنر سٹیو او کیفے کی بھی ٹیم بھی واپسی ہوگی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج (منگل) سے سڈنی میں شروع ہوگا۔ہلٹن کارٹرائیٹ کو نک میڈنسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جنھوں نے گذشتہ چار اننگز میں صرف 27 رنز بنائے ہیں جبکہ او کیفے کو جیکسن برڈ کی جگہ کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔32 سالہ سپنر ایشٹن ایگر کو بھی سکواڈ میں اضافی سپنر کے طور پر شامل کیا گیا ہے کیونکہ سڈنی کی وکٹ عموما سپن بولروں کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے۔تیسرے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلین ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، میتھیو رینشا، عثمان خواجہ، سٹیو سمتھ، پیٹر ہینڈسکومب، ہلٹن کارٹرائٹ، میتھیو ویڈ، مچل سٹارک، سٹیو اوکیفے، جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون کے نام شامل ہیں۔خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے میلبورن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 18 رنز سے شکست دی تھی اور برسبین میں کھیلے گئے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں 39 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن