لاہور (نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر آبپاشی وچیئرمین پیڈامیاں یاور زمان نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ سے آبیانہ کی ادائیگی کے رجحان میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے جو کہ نہری نظام کی بقاءکے حوالے سے انتہائی غیر مناسب ہے۔ کسان برادری کو حکومتی واجبات خصوصاً آبیانہ کی ادائیگی بروقت یقینی بنانی چاہیے کیونکہ آبیانہ جمع نہ ہونے کے سبب نہروں کی تعمیر و مرمت کے لئے بروقت فنڈز مہیا نہیں ہو پاتے ، ان کا کہنا تھا کہ کسان آبیانہ کی ادائیگی میں غفلت کا مظاہرہ نہ کریں تا کہ حکومت کو نہری ڈھانچے کی دیکھ بھال کے لئے درکارفنڈز بروقت دستیاب ہوسکیں۔یہ بات انہوں نے لوئر باری دوآب کینال پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر موجود کسانوں سے کی۔