لاہور (خبرنگار) ضلعی اور ٹاﺅن انتظامیہ اپنے اختیارات کے آخری دن بھی اتوار بازاروں کے معاملات سدھارنے میں ناکام رہی۔ اتوار بازاروں میں زائد وصولی، گلے سڑے پھلوں، سکیورٹی کے ناقص انتظامات، گندگی، اتوار بازاروں کے اندر زمین پر کیڑا بچھا کر دکانیں سجانے، کپڑا، کھلونے اور دیگر غیرضروری اشیاءکی فروخت کا سلسلہ جاری رہا۔ بیشتر افسران ”آخری“ اتوار بازار سے غائب تھے۔ اتوار بازار میں بی کیٹگری کے پھل اول اور سی کیٹگری کے پھل درجہ دوم کی قیمت پر دھڑلے سے فروخت ہوتے رہے۔ کینو درجہ اول کی قیمت مارکیٹ کمیٹی نے 80 روپے مقرر کی تھی مگر نسبتاً بڑا اور بہتر کینو 140 روپے درجن تک فروخت ہوا۔ سیب کی قیمت 120 روپے مقرر تھی مگر 120 روپے میں ملنے والا سیب کالا کولو سیب کی بی کیٹگری کا تھا۔ درجہ دوم کا کیلا درجہ اول کی قیمت پر فروخت ہوا۔ سبزیوں میں میٹر کی قیمت 21 روپے کمی سے 25 روپے کلو مقرر ہوئی تھی مگر مٹر 50 روپے کلو دھڑلے سے فروخت ہوا۔ پھول گوبھی کی قیمت 5 روپے کلو مقرر تھی مگر 15 سے 20 روپے کلو بکتی رہی۔ پھلوں میں سیب کالا کولو لال 120، کالا کولو میواتی 75، سیب سفید 40 سیب امری 55، کھجور اصل110، کیلا دوم 40، کھجور ایرانی 140، مسمی درجن 100، مالٹا درجن 45 کینو درجہ دوم درجن 50 فروٹر اول 70، فروٹر درجہ دوم 40، پپیتا 100، انار بدانہ 281، انار قندھاری 160، سنگھاڑے 30، شکر قندی 25، امرود 50، گریپ فروٹ 18، خربوزہ 50 کی قیمت برقرار رہی۔ کینو درجہ اول 10 روپے اضافہ سے 80، مالٹا شگری 5 روپے اضافہ سے 85، ناشپاتی چائنہ 10 روپے اضافہ سے 150 چیکو 5 روپے اضافہ سے 100 اور انگور 20 روپے کمی سے 130، ناریل فی عدد 15 روپے کمی سے 85 رپوے کا ہو گیا۔ سبزیوں میں بھنڈی 50روپے اضافہ سے 85، گاجر چائنہ 5 روپے اضافہ سے 50، سبز مرچ 10 روپے اضافہ سے 60 مونگرے 5 روپے اضافہ سے 25، لیموں چائنہ 5 روپے اضافہ سے 55، کھیرا 5 روپے اضافہ سے 35، لہسن چائنہ 5روپے اضافہ سے 290 روپے کلو ہو گیا جبکہ پیاز ایک روپیہ کمی سے 21، ٹماٹر ایک روپیہ کمی سے 21، لہسن دیسی 10 روپے کمی سے 290، ادرک تھائی لینڈ 10 روپے کمی سے 60، ادرک چائنہ 10 روپے کمی سے 110 کریلے 5 روپے کمی سے 50، بند گوبھی 12 روپے کمی سے 18، پھو گوبھی 7 روپے کمی سے 5، شملہ مرچ 5 روپے کمی سے 60، اروی 5 روپے کمی سے 35، مٹر 21 روپے کمی سے 25، گاجر دیسی 2 روپے کمی سے 20 روپے کلو ہو گئی۔