ہائیکورٹ کا ایم ایس نشتر کو کینٹین نیلامی سے روکتے ہوئے درخواست گزار کو سماعت کر کے فیصلہ کرنے کا حکم

ملتان (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایم ایس نشترہسپتال کوکنٹین نیلامی سے روکتے ہوئےدرخواست گذارکوسماعت کرکے فیصلہ کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ایم ڈی اے روڈملتان کے ثقلین رضانے درخواست دائر کی تھی کہ ایم ایس کی جانب سے ایمرجنسی وارڈکی کنٹین نیلامی کے لئے صرف ایک قومی اخبارمیں اشتہاردیاگیاہے جس میں سیکورٹی جمع کرانے کے لئے اتوارکی سرکاری تعطیل کے روز31 دسمبرکوتاریخ مقررکی گئی ہے نیزلوکل گورنمنٹ قوانین کے تحت ضروری قواعدکوبھی نظراندازکردیاگیاہے۔اس لئے نیلامی کی کارروائی روکنے کاحکم دیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن