کلبھوشن یادیو پاکستانیوں کا ہی نہیں سکھوں کا بھی دشمن ہے: سردار گوپال سنگھ چاولہ

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) پاکستان میں مقیم سکھ کمیونٹی نے بھی گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اس کے اہل خانہ سے ملاقات کے بارے بھارتی حکومت اور میڈیا کے بے بنیاد اور اور من گھرٹ پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ سکھ کمیونٹی کے رہنما اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی بڑے پن کا مظاہرہ کرتے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ سے اس کی ملاقات کرائی مگر بھارت نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی آستین کے سانپ کا کردار ادا کرتے اس کی اہلیہ کے جوتے میں چپ لگا دی جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ کلبھوشن یادیو صرف سکھوں کا ہی نہیں ہر پاکستانی کا دشمن ہے جس کا وہ اپنی زبان سے اقرار کر چکا ہے۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے کہا کہ بھارتی میڈیا صرف اپنے ملک کی خفیہ ایجنسیوں کی زبان بولتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن