راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے گھر پہنچے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید 11 دسمبر کو شمالی وزیرستان میں شہید ہوئے تھے۔ آرمی چیف نے شہید معید کے اہل خانہ کے عزم اور حوصلہ کو سراہا۔ آرمی چیف کے ساتھ کور کمانڈر لاہور بھی موجود تھے۔ آرمی چیف نے مادر وطن کیلئے شہید کی عظیم قربانی کو سراہا۔
آرمی چیف کی شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے گھر آ مد‘ عظیم قربانی کو سراہا
Jan 02, 2018