لاہور(خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر نوازشریف کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے محمد نوازشریف کی احتساب سے بچنے کیلئے سعودی عرب سے ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا اس بارے میں زیر گردش خبریں حقائق کے منافی اور حیران کن ہیں اور ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق سعودی حکمران خاندان سے دیرینہ تعلقات کی بنا پر نوازشریف سعودی عرب گئے ہیں۔ نوازشریف نے ہمیشہ ذاتی تعلقات کو قومی مفاد کیلئے استعمال کیا ہے۔ ترجمان نے کہا نوازشریف نے عدالتی فیصلے تسلیم کئے اور بیگناہ ہونے کے باوجود مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔
نوازشریف سعودی حکمران خاندان سے دیرینہ تعلقات کی بنا پر ریاض گئے، ڈیل کی خبریں حیران کن ہیں‘ آصف کرمانی
Jan 02, 2018