سپر سمیش ٹی 20، آکلینڈ نے کینٹربری کو 7 رنز سے ہرا دیا، چیپمین کی سنچری

Jan 02, 2018

کرائسٹ چرچ (اے پی پی) سپر سمیش ٹی 20 میں آکلینڈ نے کینٹربری کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی۔ مارک چیپمین نے 101 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ گزشتہ روز کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے لیگ کے 18 ویں میچ میں آکلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ مارک چیپمین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 101 رنز بنائے جس میں چھ چھکے شامل تھے۔ ایڈ نوتال اینڈریو ایلس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ کینٹری بری کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔
ٹام لیتھم 46 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ نیتھولا اور لسٹر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں