عوام نوازشریف کی کوئی بھی ڈیل قبول نہیں کرینگے: فواد چودھری

لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے نئے سال کا آغاز پیٹرول بم سے کیا ہے۔ اسحاق ڈار لوٹ مار کے چیف انچارج تھے لیکن اب مجھے کیوں نکالا کا راگ الاپنے والے بیرون ملک چلے گئے۔لاہور میں شفقت محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کا اقامہ منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوتا تھا۔ ایف زیڈ ای کمپنی کے ذریعے منی لانڈرنگ ہوتی تھی جس کے مالک نوازشریف ہیں۔ نوازشریف کے دورہ سعودی عرب سے ہل میٹل کا گہرا تعلق ہے۔ عوام نواز شریف کی کوئی بھی ڈیل قبول نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی اور قرضوں کا طوفان ملک کیلئے چھوڑا۔ پانچ سال سے علی بابا چالیس چور حکمرانی کررہے تھے لیکن اب نیب سے بچنے کیلئے ڈھونگ رچایا جارہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سعودی جہاز پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...