پشاور ( آن لائن)خیبر پی کے حکومت نے تلور کے شکار کے لئے خلیجی ممالک کے شہزادوں کو اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ گزشتہ سال بھی خیبر پی کے حکومت نے اجاز ت دینے سے انکار کیا تھا اور موقف اختیارکیاتھا کہ تلور سمیت دیگر اہم پرندوں کی افزائش نسل کیلئے صوبائی حکومت اہم اقدامات کر رہی ہے عرب شہزادوں کو نایا ب پرندوں تلور کے شکار کے لئے وفاقی حکومت سے سندھ اور بلوچستان کے لئے پرمٹ جاری کئے ہیں۔پنجاب ، سندھ ، بلوچستان نے اجازت دی ہے تاہم صوبائی حکومت اپنے موقف پرڈٹی ہو ئی ہے۔
خیبر پی کے حکومت نے تلور کے شکار کیلئے عرب شہزادوں کو اجازت دینے سے انکار کردیا
Jan 02, 2018