پورا امریکہ ہمارے ہتھیاروں کو رینج میں ، ایٹمی بٹن ہروقت میری میز پر ہوتا ہے : رہنماشمالی کوریا

پیا نگ یانگ (آن لائن)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ 'امریکہ کبھی بھی جنگ کا آغاز نہیں کر سکتا‘ کیونکہ جوہری ہتھیار چلانے کا بٹن ہر وقت اْن کی میز پر موجود ہوتا ہے۔سالِ نو کے موقع پر ٹی وی پر نئے سال کے اپنے خطاب میں انھوں نے مزید کہا کہ پورا امریکہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کی پہنچ میں ہے۔ اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا کہ 'یہ حقیقت ہے، کوئی دھمکی نہیں۔'تاہم اس کے ساتھ ہی انھوں نے جنوبی کوریا کے لیے زیتون کی ایک مضبوط شاخ کی پیشکش کی جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ شمالی کوریا سیول میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں اپنی ٹیم بھیج سکتا ہے۔ شمالی کوریا نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ اس نے ایسا جوہری ہتھیار تیار کرلیا ہے جسے کبھی بھی میزائل کے ذریعے لانچ کیا جا سکتا ہے۔ بہر حال بین الاقوامی سطح پر اس کی اصل صلاحیت پر شک و شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔اپنے ٹی وی خطاب میں کم جونگ ان نے اپنے اسلحے کے پروگرام پر توجہ مرکوز کرنے پر دوبارہ زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کو 'بڑے پیمانے پر جوہری ہتھیار اور بیلسٹک میزائل تیار کرنے چاہئیں اور ان کی تنصیب میں تیزی لانی چاہئے۔'لیکن انھوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ جنوبی اور شمالی کوریا ابھی بھی تکنیکی طور پر حالت جنگ میں ہیں لیکن آنے والے سال میں اس میں کمی آ سکتی ہے۔انھوں نے کہا 2018ء شمالی اور جنوبی دونوں کوریا کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ کم جانگ ان نے کہا کہ کھیلوں کے لئے وہ فروری میں اپنا ایک وفد جنوبی کوریا بھیجنے پر غور کریں گے جس کے بارے میں جنوبی کوریا نے کہا تھا کہ وہ ایسے کسی اقدام کا خیر مقدم کریں گے۔

رہنما شمالی کوریا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...