لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سی ٹی ڈی کی کارکردگی رپورٹ 2017ء جاری کر دی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی واقعات میں 83 فیصد کمی آئی۔ انٹیلی جنس بنیادوں پر 3 ہزار آپریشن کئے۔ چار ہزار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پانچ سو دہشت گرد گرفتار اور دوران آپریشن 102 خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مال روڈ دھماکے، ساہیوال سرکاری افسر پر حملے کے ملزم بھی مارے گئے۔ لاہر کے تمام حملوں میں سہولت کار اور خودکش بمبار کا تعلق افغانستان سے تھا۔ دہشت گرد تنظیموں کا خاتمہ کر دیا گیا۔ کچھ افغانستان فرار ہو گئے۔ جبکہ 125 دہشت گردوں کو عدالتوں سے سزا دلوائی گئی۔ ایک سو 35 تنظیموں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔
دہشت گردی کے واقعات میں 83 فیصد کمی، سی ٹی ڈی نے 2017ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
Jan 02, 2018