کموڈور عبدالباسط بٹ کو رئیر ایڈمرل کے عہدہ پر ترقی دیدی گئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) کموڈور عبد الباسط بٹ کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ ریئر ایڈمرل عبدالباسط بٹ نے 1989میں پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا ۔ اپنے امتیازی پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اور اسٹاف تقرریوںپر گراں قدر خدمات سر انجام دیں ۔ تقرریوں میںکمانڈنگ آفیسر28ایوی ایشن اسکوارڈن اور کمانڈر نیول ایوی ایشن جبکہ اسٹاف تقرریوں میں ڈائریکٹر نیول ٹریننگ، ڈائریکٹر نیول آپریشنل پلانز ،سیکٹر کمانڈر نیول انٹیلی جنس (سائوتھ) اور نیول سیکرٹری شامل ہیں۔ ریئر ایڈمرل عبدالباسط بٹ فی الوقت نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جنس کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...