راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چنے، دالیں اور دیگر اشیائے خوردونوش کو غیر خوردنی رنگوں سے رنگنے پر پابندی عائد کر دی ہے اتھارٹی کی تحقیقی رپورٹ کے بعدیہ فیصلہ کیا گیا تحقیق میں شامل سائینٹیفک پینل نے نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال پر پابندی لگانے کی تجویز دی تھی یہ پابندی پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن کے تحت عائد کی گئی ہے ریگولیشن کے مطابق نان فوڈ گریڈ کلر ز کا اشیاء خوردونوش میں استعمال مکمل بین ہے اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ نان فوڈ گریڈ کلر سے رنگ کی گئی اشیاء کینسر، معدے کے السرسمیت دیگر خطرناک بیماریوں کا باعث بنتے ہیںتمام انڈسٹری بشمول بھنے چنے، دالیں اور دیگر رنگ دار اشیاء خوردونوش تیار کرنے والوں کو نان فوڈ گریڈ کا استعمال مکمل ترک کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں مارکیٹ میں پہلے سے فروخت کیلئے موجود دالوں، بھنے چنوں کا لیبارٹری تجزیہ بھی کروایا جائے گا اور ناقص رنگوں سے تیار کردہ اشیاء خوردونوش کو مارکیٹ سے ہتا دیا جائے گاانہوں نے کہا کہ نان فوڈ گریڈ کلر یا غیر خوردنی رنگوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ رنگ لگی اشیاء خوردونوش کا استعمال ترک کر دیں، کوشش کریں کہ ایسی اشیاء کا استعمال کریں جن میں رنگوں کا استعمال نہ ہو یا کم سے کم ہوعوام ہمیشہ مستند اور معیاری اشیاء خوردونوش ہی استعمال کریں۔