بھارت میں قید گونگا بہرا بچہ پاکستان پہنچ گیا، والدین کے آنسو چھلک پڑ ے

Jan 02, 2018

لاہور(آئی این پی)بھارتی کے شہر امرتسر کی جیل میں قید گونگے بہرے پاکستانی بچے حسنین کو رہا کردیا گیا۔ نو عمر حسنین علی کو بھارتی سیکورٹی فورسز نے واہگہ بارڈر پر پاک رینجرز کے حوالے کیا جہاں قوت سماعت و گویائی سے محروم بچے کے والدین پہلے سے ہی موجود تھے۔واہگہ بارڈر پر رینجرز نے حسنین کو والدین کے حوالے کیا تو بیٹے کو اپنے درمیان پاکر والدین کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو چھلک آئے اور کئی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھارتی حکام کی جانب سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو آگاہ کیا گیا تھا کہ 17 مئی کو ایک معذور بچے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بچہ قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر اور پاکستانی کرنسی کو پہچانتا ہے۔اس کے بعد بچے کی شناخت 15 سالہ حسنین علی کے نام سے ہوئی تھی جو کہ لاہور کے نواحی علاقے بھمبے جھگیاں کا رہائشی ہے۔

مزیدخبریں