لاہور(نمائندہ سپورٹس) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی آئوٹ فٹرز 2018آج سے شروع ہوگا۔ لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر عمر صادق کے مطابق ٹورنامنٹ میں ٹاپ نو ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا ہے۔آج 2 جنوری کو پہلا میچ دوپہر دو بجے آرمی اور جوبلی انشورنس /ماسٹر پینٹس کے درمیان جبکہ دوپہر تین بجے تین ٹیموں کے درمیان امریکن سسٹم کے تحت میچ کھیلا جائے گا جن میں ماسٹر پینٹس بلیک، ارٹیما میڈیکل اور ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ بدھ تین جنوری کو دوپہر دو بجے آئوٹ فٹرز کا مقابلہ باڑیز سے جبکہ تین بجے گارڈ گروپ کا مقابلہ ریجاس /گرین آرچرڈ سے ہوگا۔ پول اے میں آرمی، جوبلی انشورنس/ماسٹر پینٹس، ماسٹر پینٹس بلیک ،ارٹیما میڈیکل اور ڈائمنڈ پینٹس شامل ہیں، پول بی میں آئوٹ فٹرز، باڑیز، گارڈ گروپ اور ریجاس /گرین آرچرڈ شامل ہیں۔ پول اے کی ٹیموں میں آرمی کی ٹیم میں میجر عادل سلطان رائو، میجر فیضان تصدق بھٹہ، میجر عمر منہاس اور لوئیس مائیگل دوگن، جوبلی انشورنس /ماسٹر پینٹس میں اون رضوی، صوفی فاروق، ایڈورڈ بینر اور حمزہ مواز خان ، ماسٹر پینٹس بلیک میں ابوبکر صدیق، صوفی محمد عامر، صوفی محمد حارث اور حسام علی حیدر، ارٹیما میڈیکل میں دانیال شیخ، احمد بلال ریاض، راجہ ارسلان نجیب اور ثاقب خان خاکوانی، ڈائمنڈ پینٹس میں میر حذیفہ احمد، میر شعیب احمد، عمر اسجد ملہی اور ایلگیو کیسٹینو شامل ہیں۔پول بی کی ٹیموں میں آئوٹ فٹرز کی ٹیم میں المان جلیل اعظم، عدنان جلیل اعظم، شاہ شمیل عالم اور احمد علی ٹوانہ ، باڑیز یں جمیل باڑی، راجہ میکائل سمیع، راجہ سمیع اللہ اور ہرنان پیراز، گارڈ گروپ کی ٹیم میں تیمور علی ملک، عبدالرحمان منوں، تیمور مواز خان اور بلال حئی ، ریجاس /گرین آرچرڈ کی ٹیم میں عرفان شیخ، احمد زبیر بٹ، احمد نواز ٹوانہ اور جیف راڈو شامل ہیں۔