بھارتی ہٹ دھرمی افسوسناک، سیاست کے سبب کرکٹ متاثر ہورہی ہے: رمیز راجہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)سابق قومی کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کرکٹ میں بھارت کی ہٹ دھرمی افسوسناک ہے اور اس سے کرکٹ متاثر ہو رہی ہے، سیاست میں اس قدر آگے نہ بڑھا جائے کہ روایات دفن ہی ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو اوپر لے کر جانے میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے، پاکستان نیوزی لینڈ مشکل سیریز ہے، گرین شرٹس فارم میں ہیں، بہتر پرفارم کریں گے تو آگے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میرے ہاتھ میں طاقت ہوتی تو کرپشن کرنے والے کھلاڑیوں کو کبھی واپس نہ آنے دیتا۔رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے نہ کھیلنے والے ممالک ایک دو سالوں میں اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار رمیز راجہ نے سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور (سجال) کے مہمان کے طور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سجال کے چیئرمین زاہد مقصود، صدر عقیل احمد اور سیکرٹری چودھری اشرف سمیت میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بھارت کے خلاف کیس کرنے کا اقدام درست ہے تاہم اسے پیسے کا رونا رونے کی بجائے صرف کرکٹ کی بات کرنی چاہیے۔ دنیا کے ٹاپ ممالک کے کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے بڑی ہمدردی رکھتے ہیں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ پاکستان کرکٹ کی شہ رگ ہے۔ جس کو سپورٹ کرنے کے لیے ایسے ٹاپ لیول کے کرکٹرز کو ان کے ساتھ لگانا چاہیے۔ ہمارے کرکٹرز کو چاہیے کہ وہ ٹینس کی طرح اپنے آفیشلز کی خدمات حاصل کریں جس میں انہیں کوچز اور ٹرینر کے ساتھ نیوٹریشن کی بھی مدد لینی چاہیے۔ کیونکہ نیشنل ٹیم کے علاوہ دینا کی مختلف لیگ میں بھی جا کر انہیں کھیلنا پڑتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...