پی سی بی نے لاہور ریجن کی ون ڈے کپ ٹیموں پر اعتراض لگا دیا

Jan 02, 2018

لاہور (آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) نے لاہور ریجن کی ون ڈے کپ ٹیموں پر اعتراض لگا دیا ہے ، لاہور ریجن نے قواعدو ضوابط کے مطابق ٹیمیں تشکیل نہیں دیں ، ٹیموں میں سلمان بٹ اور وہاب ریاض بھی شامل نہیں، قوانین کے مطابق ٹیم میں 6 انٹرنیشنل یا ڈیپارٹمنٹل کھلاڑی ہونے چاہیئے۔ پی سی بی نے لاہور ریجن کو دوبارہ ٹیمیں جمع کرانے کے لیئے کہہ دہا ہے۔۔لاہور ریجن کا موقف ہے کہ کرکٹرز کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شامل نہیں کیا ۔ کھلاڑیوں نے متبادل پلئیر کی شمولیت پر اعتراض کیا تھا۔ ۔ قوانین کے مطابق ریجن کی ٹیم میں چھ انٹرنیشل یا ڈیپارٹمنٹل اور باقی 12 کھلاڑی بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلے ہونے چاہئیں ۔

مزیدخبریں