وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے بڑی بیٹھک لگائی, امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کو یکسر مسترد کردیا گیا

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے بیان کے بعد پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے بڑی بیٹھک لگائی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال اور قومی سلامتی کے مشیر نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، پاکستان کی قربانیوں کاصحیح معنوں میں اعتراف نہ کرناافسوسناک ہے۔ اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ٹرمپ کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جبکہ امریکی صدر کے بیان پر پاکستان کے ردعمل اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن