پاکستانی نژاد محسن حامدکی تصنیف "Exit west" اوبامہ کی 10پسندیدہ کتب میں شامل

کراچی(لیڈی رپورٹر) پاکستانی نژاد مصنف محسن حامد کی کتاب Exit West کوسابق امریکی صدر اوباما نے اپنی پسندیدہ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر نے 2017 میں اپنی پسندیدہ کتابوں اورموسیقی کی فہرست فیس بک پرجاری کی ہے جس میں محسن حامد کیExit West( مغرب سے نکل جائو) شامل ہے اوباما نے فیس بک پر تحریر کیا ہے کہ میں نے اپنے دور صدارت میں اپنی پسندیدہ کتابوںاورمیوزک کے متعلق عوام کو بتانے کا سلسلہ شروع کیا تھا ۔ صدارت سے فراغت کے بعد مجھے زیادہ کتابیںپڑھنے کا موقع ملا‘ دنیا بھر کے مصنفین کو پڑھا اورمیوزک سنا اوباما نے 2017میں اپنی پسندیدہ ترین دس کتابوں کی فہرست میں محسن حامد کے ناول کو شامل کیا ہے محسن حامد کا یہ چوتھا ناول ہے ۔ اس کی کہانی ایک پناہ گزین جوڑے سے متعلق ہے جو محفوظ مستقبل کی تلاش میں در دربھٹکتا ہے۔ یہ ناول Man Booker Prize کیلئے بھی نامزد ہوچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن