فائر فائٹرز کو ایک ماہ کا اوور ٹائم بنک ہالیڈے کے باعث آج ادا ہو گا‘ ذوالفقار شاہ

Jan 02, 2019

کراچی (پ ر) سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے 1200 فائر فائٹرز کو ایک ماہ کا اوورٹائم بینک ہالیڈے کے باعث بدھ کو ادا کردیا جائے گا ۔اس سلسلے میں انہوں نے فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی ڈاکٹر اصغر عباس اور سینئر ڈائریکٹر فنانس ریاض کھتری سے ملاقات کرکے انہیں عدالتی احکامات پر فائر رسک الائونس (اوور ٹائم) کی عدم ادائیگی سے پیدا شدہ صورتحال سے آگاہ کیا اور منگل کو ممکنہ احتجاج سے بھی آگاہ کیا گیا اس پر انہوں نے شام گئے فائر رسک الائونس کے ایک ماہ کا چیک حبیب بنک کو ای میل کے ذریعے روانہ کر دیا لیکن یکم جنوری کو بنک ہالیڈے کے باعث ادائیگی بدھ کو شروع ہو گی جس پر انہوں نے فنانشل ایڈوائزر کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں