سندھ مسلم گذری، سوسائٹی برادرز، پھول پتی اسٹار اور ینگ تغلق اگلے مرحلے میں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سر اقبال فائونڈیشن کے تعاون سے سندھ مسلم گزری فٹبال کلب کے زیر اہتمام آل کراچی شیر محمد سولنگی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے کا شاندار میچ سندھ مسلم گذری اور جھولے لعلFC کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جوانتہائی دلچسپ ثابت ہوا اور شائقین فٹبال کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا میچ میں سندھ مسلم گذری نے جھولے لعل FCکو دبائو میں رکھتے ہوئے متعدد حملے کیئے جن کے نتیجے میں وہ اپنے فارورڈز عادل اور نوید کے گول کی بدولت صفر کے مقابلے میں دوگول سے فتحیاب ہوگئی جبکہ جھولے لعل FCکے فارورڈز متعدد کوششوں کے باوجود گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ سوسائٹی برادرز اور الواجد FCکی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو سنسنی خیزرہا اور گول کیپرز اور دفاعی کھلاڑیوں کے بہترین کھیل اورسخت مقابلے کے باعث کوئی ٹیم مقررہ وقت تک گول اسکور کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد میچ کا فیصلہ بذریعہ پنالٹی ککس کیا گیا جس میں تین کے مقابلے میں الواجدFCکو شکست دے کر سوسائٹی برادرز نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔تیسرا میچ پھول پتی اسٹار اور لسبیلہ اسپورٹس کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے قدرے دفاعی انداز اختیار کیا اور محتاط انداز میں اک دوسرے کے گول پر حملے کیئے دونوںجانب سے دفاعی کھیل پیش کرنے کی وجہ سے میچ میں صرف ایک گول اسکور ہوسکا جو پھول پتی اسٹار کے فارورڈ ذاکر ناز نے اسکور کیا اوریوں مقابلہ صفر کے مقابلے میں ایک گول سے پھول پتی اسٹار کے نام رہا۔ٹورنامنٹ کے سلسلے کے چوتھے میچ میں ینگ تغلق کا مقابلہ نیشنل آفریدی کی ٹیم سے ہوا جس میں ینگ تغلق کی ٹیم حاوی نظر آئی اور اپنے فارورڈز جمیل، عقیل اور ایوب کے گول کی بدولت نیشنل آفریدی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دینے میں کامیاب ہوگئی جبکہ نیشنل آفریدی کا واحد گول زمان نے اسکور کیا۔میچز میں ریفری کے فرائض غلام علی بلوچ، اعجاز، شاہد میر، مختیار اور شکیل نے انجام دیئے،میچ کمشنر آغا اکبر جبکہ میڈیا کو آرڈینیٹر اسلم کامریڈ تھے۔

ای پیپر دی نیشن