سرینگر(اے این این)لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے پروفیسر عبدالاحد وانی کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے اپنے لہو سے رواں تحریک کوسیراب کیا۔انہوں نے مرحوم کو ایک ہمہ گیر اور ہمہ پہلوشخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بے پناہ صلاحیتیوں کی وجہ سے انہیںہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔فرنٹ چیئرمین پروفیسر وانی کی یاد میں تنظیم کے مرکزی دفتر پر ایک یادگاری مجلس سے خطاب کررہے تھے جس میں فرنٹ کے جملہ قائدین اور اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں فرنٹ قائدین نے مرحوم کوخراج عقیدت ادا کیا۔موصوف کی جدوجہد، قربانیوں اور فہم و فراست کو یاد کرتے ہوئے فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ پروفیسر وانی جیسے لوگ قوموں کے سروں پر تاج کی مانند ہوا کرتے ہیں۔