کراچی(تنویر بیگ کرائم رپورٹر) سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار پولیس کی ملازمت سے ریٹائرڈ ہوگئے۔ رائو انوار1982ء میں محکمہ پولیس میں اے ایس آئی کی حیثیت سے ملازم بھرتی ہوئے اور ترقی کرکے ایس ایس پی کے عہدے پر پہنچے تھے۔ انہوں نے37 سال پولیس میں ملازمت کی۔ ایس ایس پی کی حیثیت سے وہ زیادہ تر ضلع ملیر کراچی میں تعینات رہے اور اس دوران متعدد جعلی پولیس مقابلوں میں ان کا نام آیا لیکن انہیں زیادہ شہرت محسود قبائل سے تعلق رکھنے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت سے ملی بعد میں ان کے خلاف نقیب اللہ محسود کے قتل کا مقدمہ بھی درج کیا گیا اوران کی اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتاری عمل میں لائی گئی تاہم ان دنوں وہ ضمانت پر ہیں۔