لاہور(کامرس رپورٹر+ نامہ نگار) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ود ہولڈنگ سٹیٹمنٹس جمع نہ کرانے پر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کو 3 کروڑ 2 لاکھ 72 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کیلئے شو کاز نوٹسز جاری کردیئے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے سال 2017 ء اور سال 2018 ء کے دوران انکم ٹیکس کٹوتی کر کے ادائیگی نہیں کی۔ سال 2017 ء کی ود ہولڈنگ سٹیٹمنٹس جمع نہ کرانے پر سیف سٹی اتھارٹی کو 2 کروڑ 7 لاکھ روپے، 2018ء کی ودہولڈنگ انکم ٹیکس سٹیٹمنٹس جمع نہ کرانے پر سیف سٹی کو 95 لاکھ 72 ہزار روپے جرمانے کا نوٹس جاری کیا گیا۔
ودہولڈنگ سٹیٹ منٹس جمع نہ کرانے پر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کو 3 کروڑ 2 لاکھ 72ہزار جرمانہ کے شوکاز نوٹس
Jan 02, 2019