راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ایگزیکٹو افسر ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی جاوید اقبال اعوان نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات میں5 جنوری 2019 ء تک توسیع ہونے کے باوجود کچھ پرائیویٹ سکول یکم جنوری کو کھلنے اور والدین کی جانب سے نجی سکولوں کے رویے کے خلاف احتجاج کے واقعہ کا نوٹس لے لیا انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکول صوبائی حکومت کے حکم کی مکمل پاسداری اور پابندی یقینی بنائیں اور موسم سرما کی تعطیلات کے نئے اعلان پر عمل کریں ورنہ خلاف ورزی پر مروجہ قوانین کے تحت سخت کارروائی ہوگی ۔