اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے 14 اکتوبر کو 35 مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے تجرباتی بنیادوں پر منعقد کئے گئے آئی ووٹنگ سسٹم کی رپورٹ تیار کر لی جو قومی اسمبلی اور سینیٹ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق کمیشن نے انتخابی قانون 2017ء کے سیکشن 94 کے تحت یہ رپورٹ تیار کی ہے جس میں پائلٹ ٹیسٹ، درپیش چیلنجز، قانونی پوزیشن اور مستقبل کے روڈ میپ کا احاطہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کرنے کیلئے 31 دسمبر کو دونوں ایوانوں کے سیکرٹریٹ کو ارسال کر دی گئی ہے۔