لورالائی: دہشگردوں کا چھائونی پر حملہ، صوبیدار سمیت 4اہلکار شہید، جوابی کاروائی میں 4ہلاک

Jan 02, 2019

اسلام آباد+ کوئٹہ (سپیشل رپورٹ+ امجد عزیز) لورالائی میں ایف سی کے ٹریننگ کیمپ اور اس کے قریب واقع بستی میں داخل ہونے کی دہشگردوں کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 سکیورٹی اہلکار شہید اور 2زخمی ہو گئے۔ آئی ایس بی آر کے مطابق جھڑپ میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔ دہشتگروں نے ایک رہائشی علاقے میں گھس کر کارروائی کرنے کی غرض سے آئے تھے کہ سکیورٹی فورسز نے انہیں چیک پوسٹ پر روکنے کی کوشش کی جس پر ان دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر سکیورٹی اہلکاروں نے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 4 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ 4 دہشتگرد دوران فائرنگ مارے گئے، ایک دہشت گرد نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی جس نے اپنے آپ کو فائرنگ کے دوران اڑا دیا۔ شہید ہونیوالوں میں جھنگ کے رہائشی صوبیدار میجر منور حسین، حوالدار اقبال خان، حوالدار بلال اور سپاہی نقیب شامل ہیں۔ واقعہ منگل کی صبح 5 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا۔ سکیورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں اور خود کش بمبار کا ہدف تربیتی مرکز میں واقعہ رہائشی اور انتظامی علاقہ تھا تاہم سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بڑے جانی نقصان سے بچالیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل کی گئی جبکہ کئی گھنٹے کے آپٖریشن کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی میتیں آبائی علاقوں کوروانہ کردی گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دہشت گردوں کے حملے کے بعد بلوچستان بھر میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کرکے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ملوث دہشتگروں کی شناخت کے لئے انکے جسم کے اعضاء کے نمونے لیبارٹری ارسال کیے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں