مولانا طارق جمیل کی مقامی ہسپتال میں اینجوپلاسٹی

لاہور (سپیشل رپورٹر) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی مقامی ہسپتال میں اینجوپلاسٹی، سٹنٹ ڈال دیا گیا۔ انہیں تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق پہلے بھی مولانا طارق جمیل میں سٹنٹ ڈالے گئے تھے پرانے سٹنٹ میں پرابلم کی وجہ سے ان کو سینے میں تکلیف کے باعث داخل کیاگیا تھا۔ ٹیسٹ کے بعد نیا سٹنٹ ڈال دیا گیا۔ ان کو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔ تاہم سارا دن مولانا طاہر جمیل کے حوالے سے بعض افواہیں بھی گردش کرتی رہیں تاہم ان کی فیملی کے ذرائع کے مطابق وہ بیرون ملک سے واپس آئے تھے تھکاوٹ کی وجہ سے ان کو طبیعت خراب ہونے پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...