نیویارک(این این آئی) 2019 میں دنیا بھر میں جاری قریب اکیس بڑے انسانی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ نے ڈونر ممالک سے اکیس اعشاریہ نو بلین ڈالر امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ اس ضمن میں دیگر امدادی ادروں کو بھی کئی طرح کے چیلنجز درپیش ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی تازہ اپیل میں شامی بحران کا ذکر نہیں ، جہاں امدادی کاموں کے لیے قریب 25 بلین ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا۔
نئے سال کی آمد، اقوام متحدہ نے انسانی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے 21.9بلین ڈالر امدادکا مطالبہ کردیا
Jan 02, 2019