وزیر اعلیٰ پنجاب سوشل میڈیا پر متحرک ہو گئے

لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب سرداعثمان بزدار سوشل میڈیا پر متحرک ہو گئے ،ٹوئٹر اور فیس بک پر اکائونٹس بنا لئے ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹوئٹر پراپنااکائونٹ بنا لیاہے جہاں ان کے فالورز کی تعداد ایک لاکھ56ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ فیس بک اکائونٹ پرفالوررزکی تعداد 4لاکھ52ہزار ہے ۔ فیس بک اکائونٹ پر عوام کیلئے سوالات پوچھنے کی آپشن بھی رکھی گئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب فیس بک پر اپنی موجودگی کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سوشل میڈیا پر پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...