38ججوں کے تبادلے ، سیشن جج چکوال ہمایوں امتیاز رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات

Jan 02, 2019

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے انتظامی امور نمٹاتے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو تبدیل کر دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال ہمایوں امتیاز کو بطور رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ تعینات کر دیا گیا۔ سابق رجسٹرار شکیل احمد کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل رجسٹرار (کورٹ) جمیل حسین بلوچ کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات کر دیا گیا۔ سینئر پرائیویٹ اسسٹنٹ محمد شفیق الرحمان چیف جسٹس کے پرائیویٹ سیکرٹری ون تعینات کر دیئے گئے، سینئر پرائیویٹ اسسٹنٹ نعیم صادق کو چیف جسٹس آفس میں پرائیویٹ سیکرٹری ٹو تعینات کیا گیا۔ مزید برآں کورٹ ایسوسی ایٹ محمد احسان الحق، ڈرائیورز محمد رضوان شاہد، محمد ارشد اور محمد اکرم، قاصد خیر محمد، نائب قاصد رضا شاہد، شہزاد محمد اور محمد عاشر فاروق، کورٹ اٹینڈنٹ معظم شہزاد اور ڈیٹا انٹری آپریٹر شفقت رسول کو بھی چیف جسٹس سیکرٹریٹ میں تعینات کیا گیا۔ مزید برآں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 38ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق منیر احمد کو لاہور سے شیخوپورہ، محمد خالد نواز کو راولپنڈی سے لاہور ، محمد اقبال کو لاہور سے ڈی جی خان ، شکیل احمد کو لاہور سے ساہیوال ، جمیل احمد کو ساہیوال سے رحیم یار خان ، عاقل حسن چوہان کو ڈی جی خان سے وہاڑی ، ملک علی ذوالقرنین اعوان کو سیالکوٹ سے منڈی بہائوالدین ، محمد محسن رضا خان کو لاہور سے بھکر ، امجد اقبال رانجھا کو بہاولنگر سے ٹوبہ ٹیک سنگھ ، منظر علی گِل کو راولپنڈی سے بہاولنگر ، محمد تنویر اکبر کو لاہور سے جھنگ ، محمد ساجد علی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لاہور ، محمد اختر بہادر کو راولپنڈی ،رانا مسعود اختر کو ساہیوال سے راولپنڈی ، محمد شیراز کیانی کو میانوالی سے اٹک ، مشتاق احمد تارڑ کو راولپنڈی سے جہلم ، ریحان بشیر کو شیخوپورہ سے اوکاڑہ ، اشتر عباس کو لاہور ، چودھری محمد طارق جاوید کو بہاولپور سے سیالکوٹ ، محمد نعیم ارشد کو راولپنڈی سے چکوال ، اعجاز حسن اعوان کو لاہور سے لیہ ، چودھری عبدالقیوم کو ملتان سے سرگودھا ، محمد جاوید الحسن چشتی کو خانیوال سے میانوالی ، سہیل اکرام کو اٹک سے ملتان ، جواد الحسن کو لاہور ، آصف مجید اعوان کو رحیم یار خان سے خانیوال ، ہارون لطیف خان کو لاہور سے بہاولپور ، شفیق الرحمان خان کو ڈی جی خان سے لاہور ، نثار احمد کو وہاڑی سے لاہور ، سید مظفر علی شاہ کو منڈی بہائوالدین سے لاہور ، نثار بیگ کو بھکر سے لاہور ، محمد اعظم سورایا کو جھنگ سے لاہور ، سردار طاہر صابر کو لاہور ، راجہ محمد ارشد کو جہلم سے لاہور ، محمد اعظم کو اوکاڑ سے لاہور ، بشریٰ زمان کو لاہور ، خالد محمود بھٹی کو لیہ سے لاہور ، عابد حسین قریشی کو سرگودھا سے لاہور تبدیل کیا گیا ہے۔جبکہ فاضل ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج محمد سحر عباس کی خدمات کو بطور سینئر ریسرچر آفس لاہور ہائی کورٹ لاہور تعینات کرنے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں