پی آئی اے کا موٹی فضائی میزبانوں کو اپنا وزن کم کرنے کا حکم

Jan 02, 2019

لاہور (نیوز رپورٹر) پی آئی اے حکام نے مقررہ حد سے زائد وزن والی فضائی میزبانوں کو اپنا وزن کم کرنے کا حکم دیدیا۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ فضائی میزبان یکم فروری تک 25 پونڈ وزن کم کریں۔ مارچ میں 20، اپریل میں 15 مئی میں 10 اور جون میں 5 پون وزن کم کیا جائے۔ طے شدہ معیار سے زیادہ وزن والی فضائی میزبانوں کو گرائونڈ کر دیا جائیگا۔

مزیدخبریں