ٹوکیو( آن لائن ) امریکی باکسر فائیڈ مے ویدر نے جاپان کے کک باکسنگ چیمپئن تینشن ناسوکاوا کو صرف 2 منٹ میں ناک آٹ کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے نئے سال کے آغاز سے قبل نمائشی فائٹ میں جاپان کے کک باکسنگ چیمپئن تینشن ناسوکاوا کو محض دو منٹ میں شکست دے دی۔فائٹ کے آغاز میں ایسا لگا کہ امریکی باکسر شاید اپنے حریف کو سنجیدہ نہیں لے رہے لیکن پھر انہوں نے جاپانی باکسر پر مکوں کی برسات کردی جس کے نتیجے میں وہ ایک منٹ میں ہی رنگ میں گر پڑے۔تینشن ناسوکاوا کے ٹرینز نے فائٹ کو پہلے راوند کے اختتام سے قبل ہی روک کر امریکی باکسرفلائیڈ مے ویدر کی جیت کا اعلان کردیا۔فائٹ جیتنے کے بعد فلائیڈ مے ویدر کا کہنا تھا کہ یہ فائٹ تفریح سے بھرپور تھی، میں اب بھی ریٹائرڈ ہوں اور میرا باکسنگ رنگ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔فلائیڈ مے ویڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عندیہ دیا کہ انہیں اس فائٹ کے عوض 9 ملین ڈالرز کی رقم ادا کی گئی۔یاد رہے کہ 3 مئی 2015 کو امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے فلپائنی باکسر کو شکست دے کر فائٹ آف دی سنچری کا ٹائٹل جیتا تھا۔