لاہور (ا ین این آئی) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سال نو کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ نیا سال ملک اور عوام کے لئے امید کی کرن بن کر طلوع ہوا ہے۔ دعا گو ہوں کہ نیا سال ملک میں خوشحالی اور استحکام لے کر آئے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں میرٹ کی سربلندی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ نئے سال میں عوام کی امنگوں اور امیدوں کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ سال نو میں نوجوانوں کے لئے ایک نئے پروگرام وائس آف پنجاب کا آغاز کررہا ہے۔وائس آف پنجاب کے لیے آڈیشنز 16 فروری سے شروع ہوں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب ٹیلنٹڈ نوجوانوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ پاکستان کو خوشحال، مستحکم اور کرپشن سے پاک بنانے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
نیا سال ملک و عوام کیلئے امید کی کرن بن کر طلوع ہوا: فیاض الحسن
Jan 02, 2019