اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)سپریم کورٹ نے جعلی وکیل چوہدری جاوید کو کیس میں نیا وکیل کرنے کی اجازت دے دی سپریم کورٹ میں جعلی وکیل چوہدری جاوید کی جانب سے جھوٹا بیان حلفی دینے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربرا ہی میں تین رکنی بینچ نے کی سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے چوہدری جاوید کو مخاطب کرتے ہوے کہا گزارش یہ ہے کہ آپ وکیل نہیں تھے پریکٹس کرتے رہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا آپ نے کلیم کیا میٹرک پاس ہوں، ڈسٹرکٹ بار کے سیکرٹری نے بتایا کہ بطور وکیل رجسٹرڈ ہیں،چوہدری جاوید نے کہاغریب آدمی ہوں،چیف جسٹس نے کہااچھے غریب آدمی ہو جھوٹی ڈگری پر وکیل بن گئے، اگر اس طرح معافیاں دیتے رہے تو پھر کیا ہوگا۔
جعلی وکیل کیس‘ چودھری جاوید کونیا وکیل کرنے کی اجازت دیدی گئی
Jan 02, 2019