پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ، چوہدری محمداقبال

Jan 02, 2019

بیول( نامہ نگار) انجمن تاجران گوجرخان کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمداقبال نے نوجوان تاجر شیخ طاہر محمود کو ڈکیتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے تاجر برادری کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کی طرف سے کوئی بھی لائحہ عمل طے نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے آئے روز تاجر چوروں اور ڈاکوئوں کے نشانے پر ہوتے ہیں دن بھر رزق حلال کمانے کے بعد شام کو گھر واپسی پر سرشام ہی تاجروں کو بے رحمی سے لوٹ لیا جاتا ہے جبکہ پولیس کئی سالوں سے شرقی گوجرخان میں ہونے والی چوریوں اور ڈکیتیوں کاسراغ نہ لگا سکی جو لمحہ فکریہ ہے اگر یہی حالات رہے تو پھر تاجر برادری بھرپور احتجاج کرئے گئی اور ہم دکھ کی اس گھڑی میں شیخ طاہر محمود کے خاندان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہماری آر پی او،سی پی او ،اے ایس پی گوجرخان سے پرزور اپیل ہے کہ وہ تاجر برادری کے تحفظ کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنے بال بچوں کا پیٹ پا ل سکیں ۔

مزیدخبریں